پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی سینٹرل جیل سرنگ کیس، منصوبے کی تکمیل کیلئے غیر ملکی امداد کا انکشاف

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد میں سینٹرل جیل تک کھودی جانے والی سرنگ سے متعلق کی جانے والی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کراچی، لاہور، خیبر پختونخواہ اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے 15 سے زائد مشتبہ دہشتگردوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تحقیقاتی اداروں میں موجود ذرائع کے مطابق سرنگ کھود کر 8 محرم الحرام کے دن کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے 110 کارکنوں کو بھی سینٹرل جیل کراچی سے رہا کروانا منصوبے کا حصہ تھا جبکہ ملزمان سے رینجرز کے زیر استعمال رہنے والا اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے جو مختلف اہلکاروں کو قتل کرکے حاصل کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اس منصوبے کی تکمیل کے لئے غیر ملکی امداد کے شوہد ملنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button