ٹیکسلا میں 108 ماتمی جلوس اور 472 مجالس عزاء منعقد ہوں گی
شیعہ نیوز (ٹیکسلہ) ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل محمد سلیم خٹک نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران تحصیل ٹیکسلا میں 108 جلوس اور 472 مجالس منعقد ہونگی، جس میں 13 جلوس کیٹگری اے اور بی میں شامل ہیں، جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،پاک آرمی کے علاوہ چار سو کے قریب واہ کینٹ ٹیکسلا تھانوں کی پولیس نفری و رضاکارسیکورٹی پر تعینات کئے جائیں گے، حساس مقامات پر سیکورٹی بڑھانے کے لئے 20 ریزرو اعلیٰ حکام سے ڈیمانڈ کی گئی ہیں، تحصیل سطح پر قائم امن کمیٹی سے مکمل رابطہ رکھا جائے گا، محرم الحرام کے دوران مذہبی روداری،اور فرقہ ورانہ ہم آنگی برقرار رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء اپنا بھرپور کردار ادا کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے خصوصی نشست کے دوران کیا، ڈی ایس پی ٹیکسلا سرکل نے محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نو اور دس محرم کو جلوسوں کے مقررہ راستوں کے تمام بازار بند رہیں گے، جبکہ انتظامیہ جلوس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مقررہ روٹس اور وقت کا خاص خیال رکھیں، تاکہ سیکورٹی کی بروقت فراہمی کو ممکن بنایا جاسکے، انکا کہنا تھا کہ امام بارگاہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی، جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار و حساس اداروں کے افراد سیکورٹی کی مکمل نگرانی کریں گے۔