کراچی، جعفرطیار سوسائٹی،محرم میں بھی نکاسی آب کا مسئلہ حل نا ہوسکا، ایم کیو ایم سمیت انتظامیہ غائب
شیعہ نیوز (کراچی) کراچی کے شیعہ اکثریتی علاقے جعفرطیار میں محرم کے آغاز کے باوجود نکاسی آب اور سیکورٹی کے مسائل حل نا ہوسکے، علاقہ سے مینڈیٹ لینے والی جماعت سمیت انتظامیہ غائب ہے، مومینن اپنی مدد آپ کے تحت مسائل حل کررہے ہیں۔ کراچی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جعفرطیار سوسائیٹی کراچی کی سب سے بڑی شیعہ آبادی ہے جہاں محرم الحرام میں مرکزی عزاداری منعقد کی جاتی ہے، روان سال ایام عزا میں مرکزی عشرہ مجالس علاقے کی مرکزی امامبارگاہ میں منعقد ہورہے ہیں، لیکن علاقے میں نکاسی آب کا سلسلہ بہتر نہیں ہوسکا ، سیاسی جماعتیں اور انتظامیہ مسلسلہ غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کررہی ہیں، مرکزی امامبارگاہ کے سامنے گڑ کا پانی بہ رہا ہے جو روکنے کا نام نہیں لے رہا۔ جبکہ پانی کو روکنے کے لئے گٹروں پر ڈھیروں مٹی ڈال کر انہیں بند کردیا ہے۔
دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی جانب سے بھی سیکورٹی کے معمالات میں سستی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، جبکہ علاقے کو سیکورٹی خدشات انتہائی سگین ہیں، علاقے کی حساس جگہوں کو سیکیور کرنے کے لئے کوئی واضع پالیسی پولیس انتظامیہ کی جانب سے مرتب نہیں کی گئی ہے، جبکہ خطرناک راستے جو محرم سے پہلے بلاک کیئے جاتے تھے ابھی تک رکاوٹیں کھڑی کرکے بند نہیں کیئے گئے ہیں، دوسری جانب علاقے کی مومینن نے اپنی مدد آپ کے تحت جو بیرئیر لگائے تھے انہیں رینجر اکھاڑ کر اپنے ساتھ لے گئی ہے اور دوبارہ لگانے پر مسائل پیدا کررہی ہے، معلوم یہ ہوتا ہے کہ پولیس انتظامیہ جان بوجھ کر جعفرطیار سوسائیٹی کو غیر محفوظ بنارہی ہے، اگر خدانخوستہ علاقہ میں دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما ہوا اور کسی مومن کی جان کا ضیاء ہوا تو ذمہ دار پولیس اور رینجرز ہوگئی۔