پاکستانی شیعہ خبریں

ہمارا ایک رشتہ اللہ سے ہے جو عبادت کا رشتہ ہے، علامہ طالب جوہری

شیعہ نیوز (کراچی) معروف عالم دین حجتہ السلام والمسلمین علامہ طالب جوہری نے پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نشتر پارک میں ’’مقام محمدؐ، صادق حق‘‘ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبیؐ نے پوچھا کہ ماں اور باپ کے اعتبار سے بہتر کون ہے صحابہ نے فرمایا کہ یا رسول اللہ (ص)آپ بہتر جانتے ہیں نبیؐ نے فرمایا۔ بہتر حسین ابن علی ہے جس کے جد بھی خیرالناس اور ان کے والد بھی خیرالناس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک رشتہ اللہ سے ہوتا ہے جو عبادت کا رشتہ ہے دوسرا رشتہ کائنات سے ہے جس سے استفادہ کیا جاتا ہے پھر اپنے جیسے انسانوں سے رشتہ ہے بڑے کا چھوٹے سے رشتہ ،حضرت امام حسین(ع)  کا رشتہ اپنے والد سے، حضرت حسین (ع)  بھی امام، والد بھی امام، تو بیٹوں سے باپ بیٹے کا رشتہ تو بیٹے بھی امام، بھائی سے برابر کا رشتہ، بھائی بھی امام، یہ حسین(ع) کی فضیلت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button