پاکستانی شیعہ خبریں
انبیاء، شہداء و صالحین کا مشن اور پیغام آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، مولانا شہنشاہ نقوی
شیعہ نیوز (کراچی) فروغ ایمان ٹرسٹ کے تحت مسجد باب العلم میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ رسول اکرمﷺ اور دیگر انبیاء انسانیت کی رہنمائی کیلئے تشریف لائے امام حسین ؑ نے عظیم جہاد کر کے انبیاء مرسلین کی محنتوں کو بچایا ،لیکن آج مسلمان اس فکر و فلسفے کو پس پشت ڈال چکے ہیں جس کی وجہ سے پوری دنیا میں ہماری رسوائی ہو رہی ہے اور انتہائی افسوس کی بات یہ ہے کہ مسلمان ہی مسلمان کا گلا کاٹ کر اپنی ہی نسل کشی کررہا ہے لہٰذا ہمیں کسی بھی ایسے پروپیگنڈے سے ہوشیار رہنا ہوگا جس کا مقصد انتشار اور افراتفری ہو ۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ انبیاء کرام شہداء و صالحین کا مشن اور پیغام آگے بڑھ سکے کیونکہ اسی میں فلاح انسانیت اور جینے کا طریقہ موجود ہے ۔