پاکستانی شیعہ خبریں

لاہور، ادارہ علوم قرآن جماران کا اسپورٹس ڈے کا اہتمام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ادارہ ’’مؤسسہ علوم قرآن جماران‘‘ کے زیراہتمام سالانہ قرآن سمر کیمپ میں آئی ایس او لاہور ڈویژن شعبہ اسکاؤٹنگ کے برنامے کے تحت اسپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں محبین کو مختلف اسکاؤٹ سرگرمیاں کروائی گئیں۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر آئی ایس او پاکستان لاہور ڈویژن حیدر عباس اور سابق اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ لاہور ڈویژن حمزہ مہدی نے شرکاء سے گفتگو کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں مفسر قرآن و سرمایہ ملت جعفریہ علامہ طالب جوہری کی دوسری برسی منائی جارہی ہے

بچوں کو لاہور کے تاریخی باغ جناح میں لے جایا گیا جہاں انہوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ بچوں کو تیز اندازی کے گُر بھی سکھائے گئے۔

بچوں کو اس موقع پر دین و قرآن شناسی کے حوالے سے لیکچرز بھی دیئے گئے جبکہ فرسودہ ماحول سے مقابلے کیلئے فکری تربیت کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button