لاہور، ماتمی جلوسوں پر وفاق المدارس العربیہ کے عسکری ونگ کے دہشت گردوں کا پتھراؤ، متعدد عزادار زخمی
شیعہ نیوز (لاہور) پاکستان کے دل لاہور میں دو مختلف علاقوں میں نکلنے والے عزاداری امام حسین (ع) کے جلوسوں پر وفاق المدارس العربیہ کے عسکری ونگ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا پتھراؤ، 2 عزادار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ ماڈل ٹاؤن کے علاقے خان کالونی میں نکلنے والے جلوس عزا میں پیش آیا کہ جہاں تکفیری دہشت گردوں نے عزاداروں پر پتھراؤ شروع کردیا، جس سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے۔ دوسرا واقعہ گلبرگ 3 میں پیش آیا کہ جہاں بھی دہشت گردوں کی جانبب سے پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 عزادار زخمی ہوگئے۔ تیسرا واقعہ اسلام پورا میں پیش آیا کہ جہاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ایماء پر جلوس عزا کو برآمد کرنے سے روکنے کی کوشش کی گئی تاہم مومنین نے استقامت کرکے اپنے زور بازو پر جلوس عزا برآمد کرتے ہوئے تکفیریوں کے سرپرست شہباز شریف کی تمام تر خواہشات پر پانی پھیر دیا۔ بعدازاں پنجاب حکومت کی جانب سے جلوس کی انتظامیہ کو مقدمہ میں پھنسانے کیلئے ہراساں کیا جارہا ہے۔