پاکستانی شیعہ خبریں
شام غریباں سے صبح نماز فجر تک مختلف علاقوں میں عزاداری کا سلسلہ جاری رہا
شیعہ نیوز (کراچی) کراچی کے مختلف علاقوں میں شام غریباں کی مجالس سے لے کر صبح نماز فجر تک جلوس ہائے عزا اور مجالس کا سلسلہ جاری رہا، نمائندے کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 محرم الحرام کی قیامت کی رات شام غریبان کی مجالس منعقد کی گئی، جسکے بعد جلوس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہو جو صبح اذان فجر تک جاری رہا، اس رات نکالے جانے والے جلوس میں عزادار ننگے پیر اور گریبان چاک یاحسین کی صدائیں بلند کرتے رہے، نمائندے بات کرتے ہوئے ایک عزادار نے کہا کہ شام غریباں اہلیبت علیہ سلام پر قیامت کی رات تھی، لہذا آج کی رات ہم محبان اہلیبت رات بھر عزاداری کرکے اہلیبت کی مصبیت کو یاد کرتے ہیں۔ جلوس اور عزاداری نماز فجر تک جاری رہی، دوران جلوس عزاداروں کی خدمت کے کئے مومینن نے سبیل اور نذر کا اہتمام بھی کیا ہوا تھا۔