پاکستانی شیعہ خبریں
تفتان بارڈر پر پھنسے زائرین کا ایف سی اہلکاروں کے خلاف احتجاجی دھرنا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق و ایران سے زیارات کرکے واپس آنے والے زائرین کو ایف سی اہلکار نے گذشتہ ایک ہفتہ سے تفتان بارڈر پر یرغمال بنایا ہوا ہے، ان زائرین کی تعداد 300 سے زیادہ ہے جو تفتان بارڈر پر پھنسے ہوئے ہیں، ایف سی نے زائرین کو شدید سردی میں کھلے آسمان تلے یرغمال بن اکر رکھا ہوا ہے، اس حالت میں کئی خواتین بچے بیمار ہیں جبکہ کھانے کی کمی ہونے کے باعث بھوک و پیاس سے زائرین کا برا حال ہوا ہے، اس حالت کے پیش نظر کل سے زائرین نے ایف سی کے خلاف تفتان بارڈر پر احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے،زائرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں کوئٹہ جلد جلد پہنچایا جائے، زائرین میں موجود ایک مومن کے مطابق احتجاج کے سبب کل ایف سی نے زائرین کو کوئٹہ پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔