Uncategorized

لاہور: داعش کے اسٹیکر لگانے والے حزب التحریر کے دو کارکن گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور پولیس نے دعوی کیا ہے کہ لاہور میں داعش کے اسٹیکر لگانے والے دو ملزماں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں ملزماں کا تعلق حزب التحریر نامی تنظیم ہے سے۔ حزب التحریر نامی یہ تنظیم پاکستان سمیت دنیا بھر میں نظام خلافت کے نفاذ کے لئے سرگرم ہے، داعش کی جانب سے خود ساختہ خلافت کے نفاذ کے بعد حزب التحریر کا دیرانہ خواب پورا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں گذشتہ ہفتے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے اسٹیکر چسپاں کیئے گئے تھے، لاہور پولیس اور میڈیا رپورٹس نے دعوی کیا ہے کہ اسٹیکر لگانے والے ملزمان گرفتار کرلیئے گئے ہیں جنکا تعلق حزب التحریر نامی تنظیم سے ہے، پولیس نے ملزمان کا نام صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button