پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ایم کیو ایم کے 9 کارکن گرفتار کرلئے، رینجرز

شیعہ نیوز (کراچی) شہر قائد کے علاقے رامسوامی میں کارروائی کرکے 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خور بھی شامل ہیں۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا، جن میں کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول، دستی بم، بلٹ پروف جیکٹس اور بھاری لاتعداد گولیاں بھی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ رامسوامی میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی، جس میں گرفتار کئے جانے والے ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button