پاکستانی شیعہ خبریں

کربلا میں کروڑوں افراد پر کی موجودگی یزیدیت کے منہ پر تماچہ ہے،،سیرت عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ سیفٹی کے جنرل سیکرٹری سیرت عباس نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین (ع) نے خدا کے عشق میں اپنا سب کچھ قربان کردیا، اسی عشق کی پیروی میں عاشقان حسین (ع) نجف سے کربلا پیدل سفر کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی جامع مسجد میں شیعہ سیفٹی کی جانب سے سکیورٹی آلات تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران آسٹریلیا سے ٹیلیفونک خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اربعین امام حسین (ع) کے موقع پر عراق میں حالات کی کشیدگی کے باوجود زائرین کی موجودگی امام حسین (ع) سے عشق و مودت کا عملی ثبوت ہے۔ امام حسین (ع) نے خدا کے عشق میں اپنا سب کچھ قربان کر دیا، اسی عشق کی پیروری میں عاشقان حسین (ع) کا پیدل نجف سے کربلاء کا سفر امام حسین (ع) کے پیغام و مقصد سے عشق ہے۔ کربلاء کی زمین پرکروڑوں افراد لبیک یاحسین (ع) کی صدائیں آواز بلند کر کے وقت کے یزید و شمر کو بتلا رہے تھے، کہ حسینی آج بھی اپنے پورے وجود کے ساتھ اسلام کی سربلندی کیلئے کوشاں ہیں۔ دنیا بھر کے زائرین نے عالمی برادری کو یہ پیغام دیا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور دنیا مں امن و استحکام کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ امام حسین (ع) کے پیغام امن فروغ کیلئے شیعہ سیفٹی کوشاں ہے۔ اربعین کے موقع پر کروڑوں عاشقان حسین (ع) کی کربلاء میں موجودگی یزیدیت کے منہ پر طمانچہ ہے، اور یہ جزبہ کبھی کم ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے شیعہ سیفٹی کے عملی اقدامات کے حوالے سے بتایا کہ سیکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے شیعہ سیفٹی نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک نیا سسٹم متعاف کروایا ہے، محرم الحرام میں کمیونیکشن کی بہتری کیلئے واکی ٹاکی تقسیم کے جا رہے ہیں، تاکہ محرم الحرام میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کو کنٹرول کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button