پورا ملک دہشت گردی سے متاثر ہے جسکے خاتمے کیلئے عملی اقدامات ضروری ہیں، علامہ باقر زیدی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ علماء و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت اور عدلیہ قوم کو دہشت گردی سے نجات دلائیں،کیونکہ اس وقت با صلاحیت اور اہم شخصیات خصوصاً ڈاکٹرز ،انجینئرز ،پولیس و فوج کے افسران ،سیاست دان ،علماء،خطباء و ذاکرین دہشت گردوں کے نشانہ پر ہیں جن کہ قاتل آج بھی آزاد ہیں ،ان کو کیفر کردار تک پہنچانا نہایت ضروری ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے پاکستانی عوام دہشت گردوں کے نشانے پر ہے جس سے ملکی معاشی و اقتصادی صورتحال متاثر ہو رہی ہے،لہٰذا اب جبکہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکی ہے حکومت اور ریاستی ادارے اور عدلیہ امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں،نشست میں مولانا شیخ سلیم،ڈاکٹر عقیل موسیٰ،مولانا نعیم الحسن،علامہ شبیر الحسن طاہری ،مولانا احمد علی امینی،مولانا امیر عباس اور دیگر شریک ہوئے۔