Uncategorized

بحرینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی، واہ کینٹ میں احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بحرینی عوام پر گزشتہ پانچ سالوں سے جاری آل خلیفہ مظالم کے خلاف واہ کینٹ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا، بحرینی علماء کو پابند سلاسل کرنے اور صحافتی اداروں پر قدغن لگانے کے خلاف پاکستان فورم فار ہیومن رائٹس (پی ایف ایچ آر) نے اس پروگرام کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر عوام نے آل خلیفہ اور آل سعود کے خلاف زبردست نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے فورم کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ آل خلیفہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے مظلوم بحرینی عوام کو کچلنا چاہتی ہے۔ شیخ علی سلمان کی گرفتاری بھی اسی گھناونی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ بحرین میں جاری بربریت کو رکوائیں اور بحرینی عوام کو ان کا جائز حق دلانے میں ان کی مدد کریں۔ فورم کے سیکرٹری جنرل آر اے بٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آل خلیفہ بحرین میں جاری پرامن تحریک کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، بحرینی عوام کی نمائندہ جماعت جمعیت الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان کی گرفتاری حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button