Uncategorized
لاہور میں کالعدم تنظیموں کے 100 اہم دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع، بڑی تخریب کاری کرسکتے ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں کالعدم تنظیموں کے سو اہم دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی ہے، حساس اداروں نے کسی بھی ممکنہ حملے اور دہشت گردی کی بنا پر پولیس کو آگاہ کردیا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق اس وقت لاہور شہر میں سو اہم کالعدم تنظیموں کے افراد موجود ہیں، حساس اداروں کی جانب سے پولیس کو متنبہ کردیا گیا ہے، حساس اداروں نے ملزمان کی فہرست سی سی پی او کو بھیجوا دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے نشاندہی پر چند افراد کو حراست میں بھی لیا ہے، جب کہ دیگر افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، انٹیلی جنس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظیم کے مفرور ملزمان بڑی تخریب کاری کرسکتے ہیں۔