پاکستانی شیعہ خبریں

مقدس ہستیوں کی توہین آزادی رائے نہیں آزادی جہالت ہے، پاکستان عوامی تحریک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان عوامی تحریک علماء ونگ کے صدر علامہ غلام غوث چشتی، علامہ عطاء الرحمان بٹ نے کہا ہے کہ مقدس ہستیوں کی توہین آزادی رائے نہیں آزادی جہالت ہے، اسلام دشمن قوتوں کی ان حرکتوں سے دنیا میں انتہاء پسندی میں اضافہ ہوتا ہے، دنیا کا کوئی مذہب مقدس ہستیوں کی اہانت کی اجازت نہیں دیتا، ایسی نازیبا حرکتیں کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں جو پوری دنیا میں امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں، مسلم امہ اپنے جذبات پر قابو رکھے اپنے ملکوں کی املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے بلکہ پر امن احتجاج سے مذمت کی جائے، پرتشدد مظاہروں سے باطل قوتوں کے ناپاک عزائم کو تقویت ملتی ہے وہ مسلم امہ کو معاشی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ان رہنماؤں نے UNO سے مطالبہ کیا کہ انبیاء کی شان میں اہانت کرنا جرم قرار دے اور ایسا کرنے والوں کو سزا دی جائے۔ انہوں نے واضع کیا کہ مسلمان سب برداشت کر سکتے ہیں مگر نبی کی شان میں توہین کبھی برداشت نہیں کریں گے، ہمارے نبی ﷺ ہماری جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہیں محبت رسول ﷺ مومن کے ایمان کی بنیاد ہے، مغرب ایسی حرکتوں سے دنیا کو تہذیبی تصادم میں جھونک رہا ہے مگر یاد رکھیں اسلام سچا مذہب ہے اسے دنیا میں پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button