کتاب ذولجناح کے بعد معروف اسکالر ضمیر اختر کی فکر انگزیب کتاب "دلیپ کمار" دستیاب ہے
شعیہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) معروف اسکالر اور تاریخ سمیت دیگر غیر سنجیدہ موضوعات پر ماہرت رکھنے والے ڈاکڑ ضمیر اختر نقوی کا ایک نیا شاہکار منظر عام پر آگیا ہے، یہ شاہکار کتاب ذولجناح کے بعد کافی مقبولت حاصل کرے گا، سامنے آنے والی ضمیر اختر نقوی کی نئی تالیف "دلیپ کمار” جو کہ ہندوستان کا ایک فلمی کرادار ہے کی زندگی پر لکھی گئ ہے، جس میں انہوں نے دلیپ کمار کی زندگی اور انکی فلمی ایکٹنگ پر باریک بینی سے نکتہ چینی کی ہے۔
ڈاکڑ ضمیر اختر نقوی کی جانب سے لکھی جانے والی کتاب سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بھارتی غیر اسلامی فلموں میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں، اور انکا ان فلموں کے کرداروں پر بھی کافی مطالعہ ہے۔ جبھی وہ اکثر اپنی مجالس میں ان کرداروں کو معاذ اللہ خدا کے مقرب بندوں سے تشیہ دیے جاتے ہیں، کیوں انسانی فطرت کے مطابق جس چیز میں ایک انسان کو زیادہ دلچسپی ہوتی ہے وہ زندگی اور دیگر مسائل میں انہیں چیزوں کا مثال پیش کرتا ہے۔
لہذا ہماری گذارش ہے کہ مومنین اپنے بچوں کی تریبت کا انتظام خدا پرست اور نیک و صالح ذاکرین و علماء کے ذریعے کروائیں