جند اللہ کے بعد جیش السلام نامی تنظیم نے بھی سانحہ شکارپور کی ذمہ داری قبو ل کرلی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کالعدم تنظیم جیش السلام پاکستان نے شکارپور واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی، کالعدم تنظیم جیش السلام پاکستان کے ترجمان اعظم طارق نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون کے ذریعے خبر رساں ادارے آن لائن کو بتایاکہ شکارپور میں ہونے والے فدائی حملے کی ذمہ داری ہم قبول کرتے ہیں، یہ فدائی حملہ ہمارے مجاہد ساتھی ابوبکر نے کیا، ہم حکومت وقت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اسیران ناموس صحابہؓ کو پھانسیاں دینے والے انہیں لاوارث نہ سمجھیں، ہم خون کے آخری قطرے تک ناموس صحابہؓ اور اسیران ناموس صحابہ ؓ کا دفاع کرتے رہیں گے۔ ترجمان نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل شکارپور انتظامیہ اور وہاں کے مقامی سی او نے اہلسنت عوام کی چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور خواتین کی بےحرمتی کی، یہ حملہ ان سب کا انتقام ہے، ہم خفیہ اداروں اور سیکورٹی اداروں پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر کبھی بھی ہمارے مجاہدین اور اسیر ساتھیوں کو تکلیف پہنچانے کی کوشش کی گئی تو اس کا بھرپور انتقام لیا جائے گا۔