پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

محرم سے قبل دہشتگرد سرگرم، دیوبندی مسجد سے بھاری اسلحہ برآمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) محرم الحرام قریب آتےہی سعودی نواز دہشت گردتنظیم کالعدم سپاہ صحابہ ولشکر جھنگوی کے دہشت گرد منظم ہونے لگے ہیں۔سکیورٹی اداروں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی ،پنجاب کے ضلع علی پور کی مسجد کے حجرے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ۔ کالعدم سپاہ صحابہ کے دو دہشت گرد گرفتار ۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس نے خفیہ اداروں کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئےتھانہ علی پور سٹی کےعقب میں واقع جامع مسجد کے حجرے پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

سکیورٹی اہلکاروں نے کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا جن کاتعلق ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ ولشکر جھنگوی سے ہے ۔ دونوں دہشت گردوں کی شناخت ضیاءالرحمٰن گجر اور ببل آرائیں کے نام سے ہوئی ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق شاہ نواز کالونی کی جامع مسجد کے حجرے سے برآمد ہونے والے اسلحے میں متعدد پسٹل، نائن ایم ایم ، درجن کے قریب 30 بور کی پستول ، سینکڑوں گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا جسےقبضے میں لے لیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے گرفتار ملزمان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں البتہ ملزمان نے ان کی شناخت ظاہر کردی ہے ، جلد مفرور ملزمان بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close