پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ارض پاکستان کے حصول کا مقصد آزاد مملکت کا قیام تھا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم پاکستان کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس آزاد و خودمختار پاکستان کا تصور علامہ اقبال نے پیش کیا اور جس کے قیام کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ نے انتھک جدوجہد کی اس ارض پاک پاکستان کی تکمیل کے لیے پوری قوم کو اسی لگن، دیانتداری اور جذبے کے ساتھ اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ارض پاک پاکستان کا حصول محض کسی زمینی ٹکڑے کے لیے نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد ایک ایسی اسلامی مملکت کا قیام تھا جو اپنے فیصلوں میں آزاد ہو۔ جس کے داخلی و خارجی فیصلے قومی مفادات کے تابع ہوں۔

گزشتہ ستر سالوں سے عالمی استکباری طاقتیں پاکستان کے معاملات اور ہمارے دیگر ممالک سے تعلقات کو اپنی مرضی کے تابع دیکھنے کی متمنی ہیں۔جو ریاست ملک وقوم کے وقار کو مقدم سمجھتی ہے وہ کسی بیرونی ڈکٹیشن کو خاطر میں نہیں لاتی۔ اس حقیقت کا ادارک صرف انہیں رہنماؤں کو ہوتا ہے جو باضمیر و باشعور عوام کی آنکھ سے معاملات کو پرکھنا جانتے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کررہا ہے جو باعث اعزاز ہے۔وہ عالمی طاقتیں جو پاکستان کو ایک غیر محفوظ ریاست ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی تھیں اپنی ناکامی پر بے چین دکھائی دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں اسلامی ممالک کو درپیش مسائل پر نتیجہ خیز گفت وشنید کی ضرورت ہے۔ اس اجلاس کو خوش آئند تب ہی قرار دیا جا سکتا ہے جب اس کے ثمرات کشمیر،لبنان اور یمن سمیت ان مظلومین تک پہنچیں جو غاصبوں اور عالمی استعماری قوتوں کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں۔

یمن کے نہتے مسلمانوں کو گزشتہ سات سالوں سے جس ظلم و بربریت کا سامنا ہے اس پر بھی مؤثر انداز میں آواز بلند کر کے تنظیم اپنے شفاف اور عادلانہ طرز عمل کا ثبوت پیش کر سکتی ہے۔

کشمیری عوام کی حمایت میں اٹل مؤقف اختیار کر کے اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو زائل کرنے کا حکومت کے پاس یہ بہترین موقع ہے۔ہمیں اس اجلاس میں کشمیر کے عوام کی مضبوط آواز بننا چاہئیے۔یوم پاکستان کے موقع پر ایک ایسی یوم کشمیر کی متفقہ قرارداد منظور کی جانی چاہیے جو کشمیری عوام کی امنگوں کی عکاس ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button