Uncategorized

پنجاب حکومت کی جانب سے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کرنا قابل مذمت ہے، صاحبزادہ حامد رضا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ صلوٰۃ و سلام پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، پنجاب حکومت انتقامی کارروائیاں بند کر دے، ہم آپریشن ضرب عضب کی حمایت جاری رکھیں گے۔ گوجرہ موڑ جھنگ میں محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کرنا قابل مذمت ہے، فیصل آباد میں ہونے والے کنونشن نے اتحاد اہلسنت کی بنیاد رکھ دی، پنجاب حکومت نے علمائے کرام کی بلاجواز گرفتاریاں فوری طور پر بند نہ کیں تو نون لیگ کو اقتدار کے ایوانوں سے نکال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اہلسنت و جماعت نے ہمیشہ امن، محبت، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیا، لیکن حکومت ہمیں مزاحمت پر مجبور کر رہی ہے۔ محفل کے شرکاء سے علامہ شہباز قادری، مفتی رمضان سیالوی، حافظ فدا محمد رضوی، قاری نواز، حافظ اقبال، عنصر سپرا، منظور اٹھوال، فیضان علی، اعجاز الحق اور ریاض بلوچ نے بھی خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button