پاکستانی شیعہ خبریں
سانحہ شکارپور، گرفتار دہشت گرد کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
شیعہ نیوز (کراچی) سانحہ شکارپور کے مرکزی ملزم خلیل احمد عرف سکندر نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے۔ یہ بات ایس ایس پی ثاقب میمن نے بتائی اور کہا کہ ملزم چند ماہ قبل درگاہ حاجن شاہ کے آستانہ بم دھماکے اور ابراہیم جتوئی پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ درگاہ حاجن شاہ کے آستانہ دھماکے میں گدی نشین سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ سابق ایم این اے پر خودکش حملے کی معاونت میں بھی یہی ملزم ملوث پایا گیا ہے، دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل پتا چلا لیا گیا ہے۔