اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر کی آزادی اب ناگزیر ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اب ناگزیر ہے،کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور رنگ لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنت نظیر وادی کشمیر پر بھارتی اسٹیبلشمنٹ نے انسانی و عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برسوں سے قبضہ کر رکھا ہے،کشمیر کے مظلوم مسلمان گزشتہ 7 دہائیوں سے بھارت کے ظالمانہ محاصرے میں ہیں۔کشمیریوں کی جان، مال اور آبرو غیر محفوظ ہے، باہرسے لوگ بسا کر وہاں کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا کام جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں خود عملی کردار ادا کرنا ہو گا

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مظلوم کشمیریوں کی ہر طرح سے مدد کرنی چاہیئے ، انہیں تنہا نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ہمیں کشمیر کیلئے زبانی دعووں سے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے، وہاں کی مقامی قیادت کو سپورٹ کرنا ہوگا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے متنبہ کیا کہ حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیئے کہ کشمیر پر سودے بازی کرنا پاکستان کے قومی مفادات اور قومی سلامتی پر سودے بازی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پوری پاکستان میں مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے مظاہرے اور پروگرام منعقد کررہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button