Uncategorized
آئی ایس او کے وفد کی شہید تقی حیدر کے اہلخانہ سے ملاقات
شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے سینیئر نائب صدر زوہیب حسن نے اپنے وفد کے ہمراہ شہید تقی حیدر کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔ زوہیب حسن کا کہنا تھا کہ شہداء ملت کا عظیم سرمایہ ہیں۔ شہید تقی حیدر کی قربانی ملت کے نوجوانوں کے لئے نمونہ عمل ہے۔ یاد رہے کہ شہید نے ڈاکٹر محمد علی نقوی کے ساتھ اس وقت شہادت کا رتبہ حاصل کیا تھا، جب وہ انکی محافظت کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ وفد میں ان کے ہمراہ راولپنڈی ڈویژن کے صدر وفا عباس نقوی اور تقی حسن مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر بھی تھے۔