پاکستانی شیعہ خبریں

سندھ حکومت ٢٢ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد نہیں کر رہی، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز (جیکب آباد) شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، جس کے خاتمہ کیلئے ملک بھر میں آپریشن ضرب عضب شروع کرنا ہوگا، ریاست دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرے تو عوام کے سب طبقات اسکی پشت پر کھڑے ہونگے، دہشت گردوں کے تربیتی مراکز کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی۔ ریاستی ادارے گڈ اور بیڈ کے چکر سے باہر نکل کر تمام دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی امن پسند قوتیں متحد ہوکر دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے آگے آئیں۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت وارثان شہداء کے زخموں پر نمک پاشی کررہی ہے۔ لہذا ہم نواز حکومت کے خلاف آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ اور جمعہ ٢٠ مارچ کو نواز حکومت کا علامتی جنازہ اٹھائیں گے۔ نواز لیگ کو اپنے راستے دہشت گردوں سے جدا کرنا ہوں گے اور انہیں شیعہ دشمن پالیسیاں بدلنا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ٢٢ نکاتی معاہدے پر عمل در آمد نہیں کر رہی، اسی لئے شہداء کمیٹی احتجاجی تحریک شروع کررہی ہے ۔ احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاجی جلسے ہوں گے۔ جبکہ حکومت نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ١٩ اپریل سے سندھ کو جام کریں گے۔ اور ہر شہر قصبے میں دھرنے دیئے جائیں گے۔ دریں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کنمب ضلع خیر پور میرس میں قتل ہونے والے نوجوان ارشاد حسین گوپانگ کے ورثاء سے تعزیت کی۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ شہید کے قاتل اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button