پاکستانی شیعہ خبریں

ایم کیو ایم شیعہ قوم کو مہاجر قوم کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے، حسینی فورس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حسینی فورس پاکستان نے این اے 246 میں متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت کرنے والے شیعہ رہنماؤں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ایسے شیعہ ذاکروں  اور دیگر افراد سے حمایت لی جن کی گھر میں کوئی نہیں سنتا۔ حسینی فورس کے ترجمان رضا حیدر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ  ایم کیو ایم شیعہ قوم کو مہاجر قوم کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے، شیعہ قوم امام علی ابن ابیطالب (ع) کی ولایت کے پرچم تلے ایک ہے اور کسی الطاف حسین جیسے دہشت گرد کی سپورٹ نہیں کرتی۔ رضا حیدر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان لیاقت آباد، عزیز آباد، ایف سی ایریا سمیت متعدد شیعہ علاقوں میں شیعہ نسل کشی میں ملوث ہیں، ایسی جماعت کی حمایت کرنے والوں کو شیعہ قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button