پاکستانی شیعہ خبریں

سعودی شاہ امریکی خوشنودی کیلئے حماس کو دہشتگرد کہنا چھوڑ دیں، پروفیسر ابراہیم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ہم کہیں بھی شیعہ سنی فساد نہیں چاہتے، اگر مسجد کی امامت کے لئے نیک شخص کا انتخاب کرتے ہیں توعوام  اسلام آباد کے لئے بھی نیک اور دیانتدار شخص کا انتخاب کریں۔ جماعت اسلامی کے صوبائی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ ڈویژن کے تین روزہ دورے کے موقع پر کوہستان اپر کی تحصیل داسو کے علاقے کمیلہ بازار میں جلسہ عام سے خطاب اور بعد ازاں سیو گاوں میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ عام سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر معراج الدین خان ایڈووکیٹ، کوہستان بالا کے امیر قاری محمد سعید اور سیکرٹری جنرل مولانا گل فراز نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فضل اکبر، احمد نور، قلندر شاہ، حضرت یونس، فضل عظیم و دیگر نے خاندان اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ ہم سعودی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی پالیسی بدل دیں، امریکہ کی خوشنودی کے لئے حماس کو دہشت گرد کہنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر امریکہ کے غلام حکمران ہیں، ہم ملک کو امریکہ کی غلامی سے نکال کر اللہ کے نیک بندوں کو قیادت دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان مل کر یمن کے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button