پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائٹ سے بھی نتائج معلوم کئے جا سکتے ہیں۔

شیعہ نیوز : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 82 فیصد رہا۔ تمام امیدواروں کو نتائج بھجوا دیئے گئے ہیں۔ وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائٹ سے بھی نتائج معلوم کئے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ سے براستہ تفتان ایران جانے والے زائرین امام حسینؑ اور امام رضا ؑ سے بھتہ وصولی تیزی سے جاری

واضح رہے کہ یہ امتحانات 3 تا 7 مارچ تک جاری رہے۔ ملک بھر میں قائم 106 امتحانی مراکز میں شہادة الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویة الخاصہ(ایف اے)، الشہادة العالیہ(بی اے) اور الشہادة العالمیہ(ایم اے) کے امتحانات میں قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، صرف، ادب، اخلاق، فقہ، عقائد، اصول الفقہ، نحو،عربی ادب، سماجیات، منطق، تاریخ، فلسفہ، تجوید و قرات، حفظ قرآن، پیش نمازی اور زبانی امتحانات لئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button