Uncategorized

آزادی اظہار کی آڑ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے، آئی ایس او

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر سرفراز علی نے امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام مخالف عناصر نے اسلامی شعار کی توہین کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے، آئے روز اسلام دشمن عناصر نبی اکرم ص کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں، آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی مذہب کی توہین کرنا ناقابل معافی جرم ہے، اس گھناونی سازش پر عالمی برادری بالخصوص عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے، تمام عالم اسلام کو عالم کفر کے خلاف متحد ہو جانا چاہئے۔ مرکزی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارے او آئی سی، عرب لیگ اور اقوام متحدہ اس گھنائونی سازش کے خلاف اپنا کرادر ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او ملک بھر میں امسال بھی یوم مردہ باد امریکہ منائے گی، اس حوالے سے ملک کے گوش و کنار میں امریکی مظالم اور ناجائز ریاست اسرائیل کے وجود کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی اور دنیا پر امریکی مظالم کو واضع کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button