مضامین

آیت اللہ خامنہ ای کی دولت کا اندازہ لگانا اہل زمین کیلئے ناممکن ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ولی امر مسلمین جہان  و نائب امام زمان (عج) کے پاس کتنی بڑی دولت ہے جس کا اندازہ لگانا اہل زمین کے لئے ناممکن ہے۔ وہ دولت کیا ہے اگر کوئی جاننا چاہتا ہے تو تاریخ کا مطالعہ کرسکتا ہے اور احادیث رسول (ص) بھی اس سلسلے میں آسانی سے مل جاتی ہے۔ یقیناً وہ دولت ہر مومن کیلئے ’’ عشق اہل بیت‘‘ کی دولت ہے، جس کا بدلہ نہ تو مال و زر ہوسکتا ہے اور نہ ہی کوئی بڑا جاہ و حشمت کا حامل منصب۔ عشق اہل بیت (ع) کی اس دولت کے آگے دنیا کی دولت ہمارے لئے بے معنی ہے۔ دنیا کو اگر آیت اللہ خامنہ ای کی دولت کا ہی اندازہ لگانا ہے تو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیئے کہ خدا نے مومنین سے جس جنت کا وعدہ کیا ہے اس کے آگے ۹۵ ارب ڈالر کی کوئی حیثیت نہیں۔ وہ جنت جس میں حضرات پنجتن (ع) کی حکومت ہو، امریکی ڈالروں سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای جیسے مبارز، مجاہد،قائد،ولی اللہ، عالم، فقیہہ کی دولت تو دور کی بات ایک عام شخص جس کا دل محبت اہل بیت (ع) سے پُر ہو اس کی دولت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا تو آیت اللہ خامنہ ای کی دولت کہاں اور مغرب اور عرب مالک کے ڈالر خور ملا کہاں۔۔۔۔۔۔ کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button