کوئٹہ،دہشتگرد مینگل گروہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 شیعہ تاجر شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ میں باچا خان چوک پر دو دوکانوں پر فائرنگ سے 4 شیعہ تاجر شہید ہوگئے ہیں،اطلاعات کے مطابق شام میں دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کے مولانا مینگل گروپ کے تکفیری وہابی دہشتگردوں نے باچاخان چوک کوئٹہ میں دو دوکانوں پر فائرنگ کرکے 4 شیعہ ہزارہ تاجروں کو شہید کردیا ہے۔ ان شہداء کے جسد خاکی کو نچاری امبارگاہ منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران دہشتگرد مینگل کے اشارے پر 7 شیعہ ہزارہ شہید ہوگئے ہیں ، جبکہ بلوچستان حکومت کے امن و امان قائم کرنے کے سارے دعوے بھی دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، یہ دہشتگرد آزاد ہے اور سول و سیکورٹی عہدیداروں کی سرپرستی میں شیعہ نسل کشی کررہا ہے۔ اس بات کے واضح ثبوت بھی موجود ہیں کہ دو ہفتہ قبل کوئٹہ میں ہی ایک مظاہرے میں اعلانیہ تکفیری دہشتگردوں نے شیعہ مسلمانوں کو قتل کرنے کا اعلان کیا تھا اور سیکورٹی اداروں کو بھی متنبہ کیا تھا کہ اگر شیعہ قتل عام کو روکنے کی کوشیش کی تو وہ انہیں بھی قتل کریں گے، یہ ویڈیو شیعہ نیوز نے ڈیلی موشن نامی ویب پر اپ لوڈ کی تھی جس پر ڈیلی موشن نے شیعہ نیوز کا اوکانٹ بھی بلاک کردیاہے۔
دوسری جانب شیعہ قوم میں موجود خائن علامہ ساجد نقوی کا گروہ اتحاد بین المومنین کو پھیلانے کے بجائے اپنے ناجائز مقاصد حاصل کرنے کے لئے ملت جعفریہ کی مخلص تنظیموں کے خلاف سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپگینڈ ا کررہا ہے، جسکی پوری شیعہ قوم بھرپور مذمت کرتی ہے۔اور پوری قوم سے گذارش بھی ہے کہ وہ ان نام نہاد شیعہ مفاد پرست ٹولے کے خلاف احتجاج کریں جو شیعہ قوم کے جوانوں کی شہادت پر اپنی سیاست چمکا رہی ہے۔