پاکستانی شیعہ خبریں

ہم جانتے ہیں کہ تکفیری کالعدم تنظیمیں کس کے اشارے پر کام کرتی ہیں، آصف زرداری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جب ہلتی ہے، تو سب ہل جاتے ہیں۔ جس دن کھڑے ہو گئے، صرف سندھ نہیں کراچی سے فاٹا تک سب کچھ بند ہو جائے گا۔ پی پی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جب ہلتی ہے تو سب ہل جاتے ہیں۔ کپتان کے ساتھ استعفٰی دے دیتے تو فورا الیکشن ہو جاتے۔ مجھے پتا ہے کہ ملک کو کتنا خطرہ ہے، مشرف کو نہیں اگر پتا ہوتا تو ایسی باتیں نہ کرتا۔ کمانڈو کہلانے والا سابق صدر تین ماہ جیل نہیں کاٹ سکا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ کچھ دلوں میں دوبارہ پاور پالیٹکس کی امنگیں اٹھتی نظر آ رہی ہیں، تاہم سب کی آزمائش کر رہے ہیں۔ کپتان کے ساتھ مستعفی ہو جاتے تو اسی سال الیکشن ہو جاتے جن کو کھیلنے کیلئے وکٹ دی ابھی انہیں کھیلنے دیا جائے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ارب پتی سیاسی اداکار سیاست بدلنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی پر الزامات لگانے والے قرآن کی روح سے ظالم ہیں جانتے ہیں کالعدم تنظیمیں کس کے اشارے پر آتی ہیں۔ کردار کشی بند نہ ہوئی تو سب کچا چٹھا کھول دیں گے۔ سابق صدر نے کہا کہ انہیں طاقت سے نہیں بلکہ عوام اور پارٹی سے سروکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button