دہشتگردوں کی حمایت و معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی،آرمی چیف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ا دارہ)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فاٹا کے علاوہ شہری علاقوں میں انسداد دہشت گردی کے لیے لیے جانے والے آپریشنز سے مطلوبہ نتائج حاصل ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو رقم فراہم کرنے والوں، ان کی حمایت کرنے والوں اور ہمدردوں کے خلاف بھی کارروائی جاری رہے گی۔
آرمی چیف نے یہ بیانات جنوبی و شمالی وزیرستان کے دورے کے دوران دیے جہاں انہوں نے اگلے مورچوں پر موجود فوجیوں کے ساتھ عید الطفر منائی۔
آئی ایس پی آر کے ایک اعلامیے کے مطابق آرمی چیف رات وانا کیمپ میں گزاری اور عید کی نماز وہیں پڑھی۔
بعدازاں انہوں نے عیدک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فوجیوں کے ساتھ عید ملی۔
اس موقع پر وہ عارضی طور پر بے گھر ہوئے افراد سے بھی ملے جو اب اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
انہیں آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ قوم کی حمایت اور بھروسہ ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے اور ہم انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔