Uncategorized

ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں کالعدم تنظیم کا رہنما ملک اسحاق اپنے 2 بیٹوں سمیت گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) کائونٹر ٹیرارازم ڈیپارٹمنٹ ملتان نے ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات میں کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق، اس کے دو بیٹوں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرکے ان کا ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کا سربراہ ملک اسحاق جو کہ گذشتہ کچھ عرصے سے نظر بند تھا اُسے رہا کرانے اور حکومت پر دبائو ڈالنے کے لیے جنوبی پنجاب کے بعض اضلاع میں ایک مخصوص فرقہ کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔ جنوبی پنجاب میں ہونے والے 9 واقعات کی تفتیش کے بعد ملک اسحاق کے بیٹوں عثمان اور حق نواز کے علاوہ کالعدم تنظیم کے رہنما غلام رسول شاہ، تہذیب شاہ اور زبیر شاہ کو گرفتار کیا گیا، گرفتاریاں پہلے سے ضلع مظفر گڑھ کے ایک امام بارگاہ میں رکھے گئے بم برآمدگی کیس میں ہوئی ہیں، گرفتار دیگر افراد اپنی تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق کی رہائی کے لئے کارروائیاں کر رہے تھے۔ ٹارگٹ کلنگ کی ان 9 واقعات میں اب ملک اسحاق کو 109 ت پ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ملک اسحاق اس سے قبل ملتان سنٹرل جیل میں بند تھا جسے شامل تفتیش کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button