Uncategorized

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام ایک روزہ میڈیا ورکشاپ کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)  ملتان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام پروفیشنل ادارہ جات، کالجز اور لوکل یونٹس کے ممبران کے لیے المصطفیٰ ہائوس اور این ایف سی کالج میں الگ الگ ایک روزہ میڈیا ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا، میڈیا ورکشاپ میں بانی ادارہ امامیہ میڈیا ہائوس مجتبیٰ حیدر، انچارج سوشل میڈیا آئی ایس او پاکستان سجیل شمسی اور سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات رضا حیدر نے خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

 رہنمائوں نے شرکاء ورکشاپ کو سوشل میڈیا (فیس بک، ٹوئٹر، انسٹا گرام، واٹس ایپ) کے استعمال کے حوالے سے الگ الگ لیکچر دیے، علاوہ ازیں شرکاء ورکشاپ کو پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، شرکاء کو موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے اور میڈیا کے استعمال کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ ورکشاپ میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ایمرسن کالج، گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، سول لائن کالج، انسٹیٹیوٹ آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button