ایران اور عالمی ایٹمی طاقتوں کے معاہدے کے بعد اب امریکہ پھنس چکا ہے، مخدوم جاوید ہاشمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران نے اپنی استقامت اور محنت سے دنیا کی ایٹمی طاقتوں کو مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے مجبور کیا ہے، ایران کے ساتھ ایٹمی طاقتوں کا معاہدہ بہت سے قوتوں کی آنکھ کا کانٹا بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ایرانی خبر رساں ادارہ کو خصوصی انٹرویو میں کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا کہ اس معاہدے کے بعد اب امریکہ بھی پھنس چکا ہے، اگر معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا تو بھاری جرمانہ اور اسرائیل کی نابودی کا خطرہ ہے اور دوسری طرف کانگریس اس معاہدے کی منظوری کے لیے رکاوٹ بنی ہوئی ہے، اس سارے معاملے میں ایران نہایت ہی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس کے مذاکرات کار مدبر اور سمجھدار ہیں، دوسری طرف ایٹمی معاہدہ کے بعد سے ایران کے دنیا بھر کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، میں ان مذاکرات کو ایران اور اُن کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای (سید علی خامنہ ای) کی کامیابی سمجھتا ہوں، ایران کے مضبوط ہونے سے پاکستان کو فائدہ ہے۔