تو مجھے قبول، میں تجھے قبول، دیوبندی عالم کی خواجہ سرا کے ساتھ شرمناک حرکات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حدیث رسول (ص) ہے کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں، لیکن آج کل علماء کے بھیس میں کچھ ایسے افراد بھی گھس آئے ہیں کہ جو دین کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ دیوبند مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے عالم مفتی عبدالقوی جو اپنی متنازعہ گفتگو میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، اب ٹی وی پر سرعام ایسی حرکتیں کرتے پائے گئے ہیں کہ جو دیوبندی مکتب کی بدنامی کا تو باعث ہے ہی ساتھ ہی ساتھ علماء کے لباس پر بھی ایک بدنما داغ ہے۔ تفصیلات کے مطابق دیوبندی عالم مفتی عبدالقوی ایکسپریس ٹی وی کے پروگرام میں خواجہ سرا الماس بوبی کے ساتھ مدعو تھے، پروگرام میں خواجہ سرا اور مفتی عبدالقوی ایک دوسرے سے فلرٹ کرتے رہے اور ایک دوسرے کو شادی کی آفریں کرتے رہے۔ قارئین خود ہی وہ ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگائیں کہ کیا ایسے لوگوں کو علماء کے لبادے میں ٹی وی پر سامنے لانا چاہیئے تو یقیناً ہر شخص کا یہی جواب ہوگا کہ ہرگز نہیں۔ پاکستانی قوم اپنے علماء کی عزت کرتی ہے لیکن ایسے لوگ جو علماء کے لباس میں درندے ہیں ان کا احتساب کرنا بھی جانتی ہے۔ مفتی عبدالقوی کو بھی الماس بوبی کے ساتھ ’’ تو مجھے قبول، میں تجھے قبول‘‘ کا کھیل کھیلنے پر معافی مانگنی ہوگی ورنہ پاکستانی قوم ایسے لوگوں کے خلاف اپنی آوازو بلند کرتی رہے گی۔