Uncategorized

حکومت پرامن مدارس کو تنگ کرنے سے باز رہے، علامہ نیاز نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ 3 ستمبر کو وزارت مذہبی امور اور 7 ستمبر کو وزارت داخلہ سے پانچوں وفاق المدارس کی قیادت قریقین کے درمیان حل طلب مسائل پر مذاکرات کرے گی۔ لاہور میں علما کے وفد سے گفتگو میں علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے فارم پر اتحاد تنظیمات مدارس کے تحفظات کو دور کرنے کی بجائے حکومت اپنی مرضی کا فارم مدارس پر مسلط کرنا چاہتی ہے جو کہ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس دینیہ پر پولیس چھاپے توہین ہے، انہیں بند کیا جائے، ہم نے سکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا مگر ہمارے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مدارس سے متعلق کسی بھی فیصلے سے پہلے پانچوں وفاق المدارس کی قیادت کو اعتماد میں لے تو کسی کو اعتراض نہیں ہو گا لیکن این جی اوز اور سیکولر ذہن کے لوگوں کا ایجنڈا مدارس پر تھونپنے کی سازش کی جا رہی ہے، چھاپے مار کر ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ خدانخواستہ مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق ہے۔ وفاق المدارس الشیعہ کے رہنما نے کہا کہ مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں، معاشرے میں اسلامی تعلیمات عام کرنے کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ حکومت پرامن مدارس کو تنگ کرنے اور تدریسی عمل میں مداخلت سے باز رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button