Uncategorized

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 19ویں برسی 8-9 مارچ کو لاہور میں منعقد ہو گی

شیعہ نیوز (لاہور) فرزند امام خمینی، معرف نظریہ ولایت فقیہ، دست راست شہید حسینی، آئی ایس او کے بانی، شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 19ویں برسی کا مرکزی پروگرام لاہور میں شہید کے مزار علی رضا آباد میں ہو گا۔ 8 مارچ کو شام سات بجے کے بعد ماتم داری اور شب دعا کا اہتمام کیا جائے گا۔ جبکہ 9 مارچ بروز اتوار آٹھ بجے صبح امامیہ اسکاؤٹس کی سلامی سے تقریبات کا آغاز ہو گا اور دس بجے افکار شہداء سیمینار منعقد ہو گا، جس سے آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدور، شہید کے رفقاء اور قومی رہنما خطاب کریں گے۔ نماز ظہرین کے بعد مجلس ترحیم ہو گی۔ شہید کے فرزند ڈاکٹر دانش نقوی کیمطابق اس موقع پر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی اور تنظیمیں خدمات پر مبنی تصویری نمائش لگائی جائے گی۔ تقریبات میں خواتین کی کثیر تعداد شریک ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button