پاکستانی شیعہ خبریں

بڈھ بیر میں پاک فضائیہ بیس کیمپ پر حملہ کرکے واصل جہنم ہونیوالے تکفیری دہشت گردوں کی شناخت ہوگئ

پشاور ۔ شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے بیس کیمپ پر حملہ کرنیوالے طالبان کے تکفیری دہشت گردوں کی شناخت تحقیقاتی اداروں نے ظاہر کردی، زرائع کے مطابق چودہ میں سے پانچ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئ ہے

تفصیلات کے مطابق حساس ادارے 18 ستمبر کی صبح پشاور میں بڈھ بیر کے مقام پر واقع پاکستان ایئرفورس کے بیس کیمپ پر طالبان کے تکفیری دہشتگردوں کے حملے کی تحقیقات کررہے ہیں، ذرائع کے مطابق تحقیقات کا دائرہ کار خیبر ایجنسی اور نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل اور ایف آر پشاور تک پھیلا دیا گیا ہے، محکمہ انسداد دہشتگردی کے ذرائع کے مطابق کیمپ سے چودہ دہشت گردوں کی لاشیں ملی ہیں، جنکی جسمانی اعضا کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیےٗ فارنزک لیبارٹری بھجوادی ے گےٗ ہیں۔ زرائع کا مزید کہنا ہے کہ اب تک پانچ تکفیری دہشت گردوں کی شناخت ہوگئ ہے،کہ جن میں سے عدنان،ابراہیم اور سراج الدین کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے جبکہ محمد اسحاق اور ربنواز کا تعلق سوات سے ہے

دوسری جانب متھرا اور ناصر باغ کے علاقوںمیں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن میں پولیس نے 68 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم پر منتقل کردیاہے، جبکہ حملے کے 22 ذخمی تاحال سی ایم ایچ اسپتال میں ذیر علاج ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button