قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہے، جنرل راحیل شریف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہے، توقعات پر پورا اتریں گے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایف سی کی صلاحیت بڑھانے کیلئے افرادی قوت اور آلات کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف کو ایف سی کی آپریشن کے لیے تیاریاں اور پروفیشنل استعداد سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے ایف سی کی قربانیوں اور بہادری کو سراہا اور کہا کہ قوم کو ایف سی کی صلاحیتوں پر بھرپور بھروسہ ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ فوجی جوانوں اور ایف سی نے آپریشن ضرب عضب میں اچھی کارکردگی دکھائی۔ اس سے قبل آرمی چیف کو انسپکٹر جنرل ایف سی نے فورس کی صلاحیت اور چیلنجز نے نمٹنے کے حوالے سے تیاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آرمی چیف کو ایف سی کے صوبے میں جاری مختلف آپریشنز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا