سانحہ جیکب آباد اور سانحہ بولان کے ملزمان گرفتار کئے جائیں، علامہ مرزا یوسف حسین
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے تحت شہدائے ملت جعفریہ کیلئے منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا کہ سانحہ جیکب آباد اور سانحہ بولان کے ملزمان کی عدم گرفتاری ملت جعفریہ کیلئے باعث تشویش ہے، حکومت سندھ اور بلوچستان قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرت ناک سزاء دے، بصورت دیگر ملت جعفریہ ملک گیر احتجاج کریگی۔ اجتماع سے علام اظہر حسین نقوی، صغیر عابد رضوی، سید علی اوسط اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ملت جعفریہ کے ساتھ ہونیوالی ظلم و زیادتیاں فوراً بند کی جائیں کیونکہ ملت جعفریہ پر امن قوم ہے اور ہم نے ہمیشہ اتحاد، وحدت اور یکجہتی کی بات کی لیکن ہمیں تسلسل کیساتھ نشانہ بنایا گیا جو کہ ظلم و زیادتیوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ بعد ازاں شہداء کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور حکومت سے کہا گیا کہ وہ متاثرین زلزلہ کی بحالی کیلئے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے۔