اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ ناظر تقوی نےاربعین کا مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ سے نکالنے کا اعلان کردیا

حکومت چہلم امام حسین (ع) سے پہلے روڈ کی مرمت کا کام مکمل کرلے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل سندھ کےصوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں چہلم امام حسین ؑ کا مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ سے نکلے گا۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے صوبائی دفتر میں صوبائی صدر علامہ ناظر عباس تقوی کی زید صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جعفریہ الائنس، پیام ولایت فاؤنڈیشن، مجلس ذاکرین امامیہ، امامیہ اسٹوڈنس آرگنائزیشن، مرکزی تنظیم عزاداری، اسکاؤٹس رابطہ کونسل، جلوس کے پرمٹ ہولڈرز، امام بارگاہوں کے ٹرسٹی حضرات سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تعمیرات کے نام پر مرکزی جلوس کے روٹ کو تبدیل کرنا اچھا اقدام نہیں ہے، ہم نے ملت جعفریہ کی تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ کیا ہے کہ چہلم امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ سے ہی نکالا جائے گا۔

انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چہلم امام حسین (ع) سے پہلے روڈ کی مرمت کا کام مکمل کرلے اور اگر کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو کراچی کی ہر شاہراہ کو امام باگاہ بنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے نام پر کنٹینرز لگا کر شہریوں کو پریشان کرنا اور موبائل سروس کو بند کر دینا یہ ایسے اقدام ہیں، جن سے عام شہریوں پر تاثر جاتا ہے کہ یہ سب جلوس عزاء کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ میں اپنے تمام اہل سنت بھائیوں اور ہم شہریوں کو یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ یہ اقدام ملت تشیع کی جانب سے نہیں بلکہ حکومت اور پولیس کی جانب سے ہیں، سکیورٹی کے نام پر عام شہریوں کو تنگ کرنا قابل قبول نہیں، جلوس کے راستوں سے کنٹینرز اور خاردار تاروں کو ختم کیا جائے، اگر ادارے یہ سوچ رہے ہیں کہ ان اقدام سے دہشت گردی کے واقعات کو روکا جاسکتا ہے تو یہ اُن کی حماقت اور بے وقوفی ہے، کیونکہ سانحہ عاشور کراچی انہی کنٹینرز کے درمیان ہوا تھا، ہم ملت جعفریہ کی تمام نمائندہ تنظیمیں اور انجمنوں نے مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ جلوس کے راستوں سے کنٹینرز کو ہٹایا جائے، بازار کھولیں جائیں، تاکہ عام شہریوں کو پریشانی سے بچایا جاسکے۔

 

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close