آج 6 نومبر یوم شہادت علامہ آفتاب حیدر جعفری ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان کے صوبہ سندھ کے مرکز کراچی کے انتہائی مصروف علاقے صدر میں واقع پارکنگ ایریا میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشتگردوں نے آج سے تین سال قبل صبح کاروائی کرکے علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری اور مرزا شاہد علی کو شہید کردیا تھا۔ واضح رہے کہ علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری کراچی میں شیعہ قومیات کی مناسبت سے ایک جانی پہچانی شخصیت تھے، کوئی احتجاجی مظاہرہ ہو یا پھر کسی تنظیم کا کوئی پروگرام، علامہ آغا آفتاب حیدر جعفری ان پروگراموں کا لازمی حصہ شمار ہوتے تھے۔ آج کراچی میں تمام تنظیمیں اور عوام ایک مخلص، باکردار، نڈر انسان اور عظیم سرمایہ سے محروم ہوگئی ہیں۔ پاکستان میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کو ملوث بتایا جاتا ہے کہ جس کی بنیاد 80 کے عشرے میں جنرل ضیا کی فوجی حکومت کے دور میں پڑی تھی۔