کراچی مین سپر ہائی وے پرکالعدم سپاہِ صحابہ کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شھید
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں دارہ)شہر قائد میں سپر ہائی وے پر کالعدم سپاہِ صحابہ (اہلِسنت و الجماعت) کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شھید ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پردو موٹر سائیکلوں پر سوار4 تکفیری دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شھید ہو گئے۔ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے بعد تکفیری دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کے مطابق دہشت گردی کے واقعہ میں شھیدہونے والے اہلکاروں کی شناخت رضا اور جعفر کے نام سے ہوئی، دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دونوں پولیس اہلکار سچل تھانے میں تعینات تھے۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آوروں کو ہر صورت گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ رواں برس دہشتگردی کے واقعات میں اب تک 78 پولیس اہلکار شھید ہو چکے ہیں