پاکستانی شیعہ خبریں
داعش کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عالم اسلام مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دے، مولانا سمیع الحق
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو لبرل کہنا آئین کے خلاف ہے، سپریم کورٹ وزیر اعظم کے بیان کا نوٹس لے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر خفیہ سفارتکاری درست نہیں،تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالم اسلام مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دے، قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ریاستی ادارے ایک پیچ پر رہیں اور گڈ گورننس بہتر بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو لبرل کہنے پر سپریم کورٹ وزیراعظم کیخلاف نوٹس لے