
توہین اہلبیتؑ ناقابل برداشت ہے، عبدالرحمان سلفی کو گرفتار کیا جائے، علامہ اصغر عارف
شیعہ نیوز:چیئرمین پاکستان سنی علماء فورم اور پاکستان تحریک انصاف علماء ونگ کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عارف چشتی نے کہا ہے کہ توہین اہلبیتؑ ناقابل برداشت ہے، عبدالرحمان سفلی کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم ایک عرصے سے وحدتِ اُمت کیلئے کوشاں ہیں، ہم نے شیعہ سنی دیوبندی یریلوی سب کو متحد کیا، سب کو ایک میز پر لا بٹھایا، وحدت و بھائی چارے کی فضا قائم کی، آج ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ ہو چکا ہے، مگر کچھ شرپسند عناصر جو بیرونی آقاوں کی خوشنودی کیلئے بدامنی پھیلا رہے ہیں، اُن کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گستاخِ آئمہ عبدالرحمان سلفی کو فی الفور گرفتار کر کے تفتیش کی جائے کہ وہ کس کے ایماء پر اُمت میں فساد برپا کر رہا ہے، اور کس کے ایجنڈے پر ملک کا امن داؤ پر لگا رہا ہے۔ علامہ اصغر عارف چشتی کا کہنا تھا کہ انیباؑ، اہلبیتؑ، صحابہؓ سب کا احترام ہی دین کی اساس ہے، جو مقدسات کی توہین کرتا ہے وہ مسلمان نہیں بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت محرم الحرام سے قبل فرقہ واریت پھیلانے کی سازشوں کا تدارک کرے اورعبدالرحمان سلفی جیسے شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچائے۔