پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ صفورا کے سہولت کار کی میڈیکل رپورٹ پر انسداد دہشتگردی عدالت کا عدم اطمینان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ صفورا کے سہولت کار تکفیری دہشتگرد حسین قمر صدیقی کی میڈیکل رپورٹ پر جیل سپرنٹنڈنٹ اور چیف میڈیکل افسر سینٹر جیل کو 18 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ صفورا کے سہولت کار تکفیری دہشتگرد حسین قمر صدیقی کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بروقت علاج نہ ہونے پر ملزم کی ٹانگ کا زخم بڑھتا جا رہا ہے، اور اگر مناسب علاج نہ کیا گیا، تو ملزم کی ٹانگ مفلوج ہو سکتی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ اور چیف میڈیکل افسر کو 18 نومبر کو طلب کر لیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button