مضامین

دہشت گرد اپنی صفوں میں نوجوانوں کو کیسے بھرتی کرتے ہیں؟

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حالیہ خون ریز دہشت گردانہ حملے یعنی روسی مسافر طیارے اے 321 میں ہونے والا بم دھماکہ، پیرس، لبنان اور مالی کے المناک واقعات عالمی برادری کیلئے شدید صدمے اور پریشانی کا باعث بنے ہیں۔ ان حملوں کے بعد لوگوں نے اس بات کا ادراک کر لیا ہے کہ ان میں سے ہر کوئی دھشت گردوں کا نشانہ بن سکتا ہے۔ کئی ممالک میں ہنگامی حالات نافذ کئے گئے، خصوصی سروسیں دہشت گردوں کے معاونوں کو ڈھونڈ نکالنے کی سر توڑ کوششیں کر رہی ہیں۔ دہشت گردوں کی صفوں میں بہت سے نوجوان شامل ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ دہشت گرد کیوں اتنے وحشیانہ جرائم کرتے ہیں؟ نفسیاتی صحت سے متعلق روسی تحقیقاتی مرکز کے اہلکار سرگئی ینیکالوپوو نے اس سلسلے میں کہا کہ نوجوان سب سے پہلے اس لئے دہشت گرد بنتے ہیں کہ وہ شدت سے ہر قسم کی ناانصافی کو محسوس کرتے ہیں چاہے یہ حقیقی یا خیالی ناانصافی ہوجس کا تعلق سماجی، مذہبی یا نسلی تعصبات سے ہوسکتا ہے۔ ویسے تو دہشت گرد اپنے آپ کو انصاف کے محافظین محسوس کرتے ہیں۔

در اصل پچھلے 200 برسوں کے دوران یہ عناصر ایک ہی طریقے کے تحت سرگرم عمل ہوتے ہیں، لیکن وہ مختلف ممالک میں مختلف نعرے استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر عرب ممالک میں دہشت گرد عموما” اسلام اور قومی آزادی کے محافظین کے روپ میں سرگرم ہوتے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ان ممالک کی آبادی حقیقت میں اپنے حالات زندگی سے نا خوش ہے پھر بھی شدت پسند عناصر مذہبی پرچم تلے اپنی تشددانہ کارروائیوں میں مصروف ہوتے ہیں۔ جہاں تک پیرس حملوں کا تعلق ہے تو ان میں دوسری اور تیسری نسلوں کے تارکین وطن کا ہاتھ ہے۔ پہلی نسل کے برخلاف دوسری اور تیسری نسلوں کے تارکین وطن اپنے ممالک کی معاشرتی اقدار اور معیاروں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ ان میں ایسے لوگوں کی تعداد کم نہیں ہے جو ان معیاروں کے مطابق رہنے کے قابل نہیں ہیں یا ایسی خواہش نہیں رکھتے۔اس کا مطلب نہیں ہے کہ وہ سب دہشت گرد بنتے ہیں۔ تا ہم معلوم ہے کہ بہتر مستقبل سے مایوس نوجوان انتہاپسندانہ نظریہ کو مسترد کرنے کی صلاحیت کے حامل نہیں ہو سکتے ہیں۔ وہ گمراہ کن پروپیگنڈے کا شکار ہوکر داعش اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کی صفوں میں بھرتی ہو جاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button