پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان اور ایران کی طرح دنیا کے دیگر مسلم حکمران بھی فلسطینیوں کی تیسری انتفاضہ کی حمایت کریں، صابر کربلائی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین فانڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے وزیراعظم پاکستان کے فلسطینیوں کی حمایت میں دئیے گئے ایک بیان کو پوری پاکستانی قوم کی امنگوں کو ترجمانی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے فلسطینیوں کی تیسری تحریک انتفاضہ کی حمایت کا اعلان کر کے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کی عوام اور حکومت فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل اور اس کے سرپرستوں سے نفرت کرتے ہیں۔ فلسطین فانڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کی تیسری تحریک انتفاضہ کو دو ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن پوری مسلم امہ نے وہ کردار ادا نہیں کیا جو انہیں فلسطینیوں کی حمایت میں کرنا چاہئیے تھا۔ تاہم اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کو حکومتی سطح پر حمایت کے اعلان سے تقویت ملے گی اور یہ تحریک فلسطینیوں کی آزادی اور قبلہ اول کی بازیابی کی راہ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے فلسطینی عوا م سے اظہار یکجتی کے دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں فلسطینی عوام کی تیسری تحریک انتفاضہ کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور فلسطین کو فلسطینیوں کا وطن قرار دیتے ہوئے عالمی طاقتوں کی توجہ اس طرف مبذول کروائی تھی کہ فلسطین کے مسئلہ کا حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button